• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر سے طلاق کے بعد پرتعیش مطالبات پر بھارتی سپریم کورٹ کی سخت تنقید

کراچی(رفیق مانگٹ)بھارتی سپریم کورٹ نے ایک عورت کی جانب سے اپنے شوہر سے طلاق کے بعد پرتعیش مطالبات پر سخت تنقید کی ہے۔ عورت نے ممبئی میں ایک لگژری فلیٹ، 40 کروڑ روپے(12 کروڑ بھارتی روپے )کی نان نفقہ اور ایک بی ایم ڈبلیو کار کا مطالبہ کیا تھا۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے اسے غیر معمولی مطالبات قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کمائیں اور اپنی زندگی گزاریں کیونکہ وہ تعلیم یافتہ ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا، آپ اتنی پڑھی لکھی ہیں، آپ کو مانگنا نہیں چاہیے بلکہ خود کما کر کھانا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید