• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی گرفتاری کو ریڈ لائن قرار دیکر عوام کی ذہن سازی کی گئی، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ‘‘کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامدمیر سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کو ریڈ لائن قرار دے کر عوام کی ذہن سازی کی گئی اور ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جو سزاؤں کا ریلا آیا ہے وہ ہماری پانچ اگست کی موومنٹ کو ختم کرنے اور خوف دلانے کے لیے آیا ہے ہم اس دھمکی سے نہیں ڈریں گے۔عمران خان کے بیٹے والد سے ملنا چاہتے ہیں حکومت نے خوف میں آکر یہاں تک کہا کہ اگر وہ آئے تو گرفتار کر لیں گے اور اگر ایسا ہوا تو حکومت خود ذمہ دار ہوگی۔میزبان حامد میر نے پوچھا کہ کیا پانچ اگست کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت دی جائے گی؟ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیصلہ انتظامیہ اور قانون کے مطابق ہوگا اگر جلسہ ہی کرنا ہے تو پنجاب حکومت سے بات کریں۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مینارِ پاکستان مناسب جگہ ہے یہ ایک جینون درخواست ہے۔ رانا صاحب کے ʼʼعروجʼʼ والے بیان پر کہا کہ ہم سب کو سرپرائز دینا چاہتے ہیں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید