• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیس غلط طریقے سے منتقل کیا گیا، وفاقی اینٹی کرپشن عدالت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو واپس بھیج دیا، ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں کیس غلط طریقے سے منتقل کیا گیا، کیس اور تمام ریکارڈ کو بذریعہ سیشن عدالت منتقل کیا جانا چاہیئے، جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے کو چالان واپس کرسکتے ہیں،جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں چالان پیش کرے، عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر مقدمہ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت منتقل کیا تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت بھی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت منتقل کی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید