کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل سلطان خان اور کانسٹیبل سرور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گے،ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری ایس ڈی پی او ملیرسٹی کے حوالے کردی ہے۔