کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما صادق ادریس نے کہا کہ حب الوطنی کا تقاضا یہی ہے کہ علاقائی و لسانی علامتوں کی بجائے قومی علامت کونمبر پلیٹ پر پرنٹ کیا جائے، اس سے ناصرف قومی وقار میں اضافہ ہوگا بلکہ مہاجر قوم کے تحفظات بھی کم ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نفرتوں کو بڑھاوا دینے کی کوششیں چیئرمین آفاق احمد دانشمندی سے ناکام بنا رہے ہیں۔