• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل یکسر مسترد کرتے ہیں، شیعہ علماء کونسل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل اور ابراہم معاہدے کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر دو مسائل پر اپنا موقف واضح کرے، ہمیں فلسطین کے حوالے سے ایسا لائحہ عمل اپنانا چاہئے جس سے سامراجی قوتوں تک پیغام پہنچے کہ یہ جنگ بند ہونی چاہیے کیونکہ یہ جنگ انہی سامراجی قوتوں کی ایما پر ہو رہی ہے،انہوں ن ے کہا کہ ملک میں ریلیاں اور احتجاج بھی ہوئے لیکن ہمارے ملک کی جانب سے سفارتی سطح پر کوئی بڑا پیغام نہیں گیا، پاکستانی عوام نے فلسطینیوں کے 19 ماہ سے جاری قتل عام پر شدید احتجاج کیا لیکن حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید