• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ملیر سٹی پولیس نے غیر ملکی شہری کے گھر میں ڈکیتی میں ملوث گروہ کے سرغنہ محمد فیاز کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے،ملزم ملیر سٹی کے علاقے میں خفیہ طور پر روپوش تھا ،دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی بیوی بھی وارداتوں میں ملوث ہوتی تھی،گرفتار ملزم کی بیوی گھروں میں ملازمہ کے طور پر کام حاصل کرتی،معلومات اکٹھی کرتی اور پھر ملزم کے ساتھ واردات انجام دیتی،ملزمان نے کلفٹن کے علاقے میں واقع ایک غیر ملکی شہری زو باؤ شینگ کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا کیش، زیورات اور قیمتی سامان لوٹا اور فرار ہوگئے تھے،ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کی بیوی حلیہ بدل کر وارداتیں کرتے اور بعد ازاں اندرون ملک فرار ہوجاتے،متاثرہ غیر ملکی شہری زو باؤ شینگ کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید