کراچی (جنگ نیوز)کچھی کمہار خدمت خلق ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے صدر محمد رفیق مارا نے وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی اور چیئرمین اسٹیوٹا (STEVTA) جنید بلند سے تفصیلی ملاقات کی۔اس موقع پر رفیق مارانے انہیں اجرک اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا اور ادارے کے تحت جاری فنی تربیتی کورسز‘ لیاری کے نوجوانوں کو ہنرمندبنانے کیلئے کی جانے والی کاوشوں اور کمیونٹی کی ترقی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔رفیق مارانے جنیدبلند کو ادارے اور لیاری کے ووکیشنل سینٹرز کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی تاکہ وہ تربیتی نظام اور سہولیات کا خود مشاہدہ کر سکیں۔