• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید، بریانی شاپ میں ڈاکو کی فائرنگ سے شہری زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید فیز ٹو میں واقع بریانی سینٹر میں دو ملزمان واردات کے لیے داخل ہوئے تو وہاں موجود ایک شخص کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے باعث شہری زخمی ہوگیا،اس دوران بریانی سینٹر میں موجود شخص نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ملزمان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم بھی زخمی ہوا ،واقعہ کے بعد وہاں شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور دونوں ملزمان کو پکڑکر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت غلام یاسین اور مختار کےناموں سے کی گئی اوران کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمدکی گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید