کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی میں واقع گھر سے 45 سالہ ملکیات بی بی زوجہ شعیب کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ،پولیس کے مطابق مقتولہ کو سوتے ہوئے اس کے شوہر شعیب نے پہلے سر پر پتھر مارا اورپھر تیز دھار آلہ کی مدد سے گردن پر وار کرکے قتل کردیا،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو ہوگیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزم فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے،ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون کے قتل کہ وجہ غربت کے باعث گھریلو جھگڑے معلوم ہوئے ہیں،مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی۔