• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگڑے، ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) احسن آباد اللہ بخش گوٹھ گلی نمبر 23 میں فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ محمد علی ولد محمد اکبر جاں بحق اور25 سالہ زین ولد صغیر اور 22 سالہ شہباز ولد شکیل زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق پڑوسیوں کے ما بین پرانی رنجش پر جھگڑا ہوا، تین افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ،دریں اثنا پورٹ قاسم مکی شاہ کے قریب ڈ کیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 58 سالہ عبدالمنان زخمی ہو گیا،نیا گولیمار میں ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے 32 سالہ ارسلان شیخ کو زخمی کر دیا،عوامی کالونی تھانے کی حدود بلاک چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 28 سالہ عمر ولد سعید کو زخمی کر دیا ، پٹیل پاڑہ الحفصہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ مظہر خان ولد الف خان زخمی ہو گیا ،علاوہ ازیں ملیر گلشن قادری سلمان ٹاور کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ ذیشان احمد جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق جاں بحق شخص پاک بحریہ کا ملازم تھا ، حادثہ ٹر یلر کی ٹکر سے پیش آیا ، بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ فارچیونر گاڑی اور ٹریلر ایک ساتھ تیز رفتاری میں جا رہے تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے کا ذمہ دار گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، دریں اثناراشد منہاس روڈ نیپا پُل پر مسافربس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار2 افراد 16 سالہ مزمل ولد ندیم اختر اور 18 سالہ عبدالمعیز ولد عالم زخمی ہوگئے ،حادثہ ممکنہ طور پر بسوں کی ریس کے دوران پیش آیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید