کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ نے سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آغا عامر کو معطل کر دیا ، معطلی کے دوران ان کا ہیڈ کوارٹر محکمہ صحت رہے گا وہ اپنی تنخواہ حاصل کر تے رہیں گے،۔ ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنی نجی گاڑی پر لگانے پر انہیں معطل کیا گیا۔