کراچی(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل پلگرمز فاؤنڈیشن نے وفاقی حکومت کی زائرین ایران و عراق کے لیے جامع زیارت پالیسی کے اجراء کے ضمن میں مختلف وزارتوں پہ مشتمل ٹاسک فورس کے قیام کو زائرین کے مسائل کے حل کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے،انٹرنیشنل پلگرمز فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین الحاج سید دل نواز یوسف نے ایک بیان میں چیئرمین ٹاسک فورس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین اور دیگر وزراء پر مشتمل ٹاسک فورس کے قیام کا خیر مقدم کیا اور مطالبہ کیا کہ زائرین کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں،انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے جامعہ زیارت پالیسی کے ضمن میں زیارت گروپ کے آرگنائزرز کی رجسٹریشن کو اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی اس پالیسی سے زائرین کے درینہ مسائل حکومتی سطح پر حل ہوں گے اور مثبت تجاویز پر جلد از جلد روبہ عمل لانے کے لیے ہر ممکنہ ضروری اقدامات کیے جائیں۔