• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی راولپنڈی عدالت سے علوی، گنڈاپور، حماد اظہر، عمر ایوب، بشریٰ، علیمہ و دیگر کے وارنٹ جاری

راولپنڈی (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے تین مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جس کیلئے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ملزمان میں سابق صدر عارف علوی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، شاہد خٹک ، خالد خورشید، عمر ایوب، شہریار ریاض، اسد قیصر، فیصل امین، حماد اظہر اور دیگر شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی روالپنڈی کی عدالت نے 26نومبر احتجاج کے تین مقدمات کی جلد سماعت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 25جولائی کو سماعت مقرر کرلی۔

اہم خبریں سے مزید