• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانی ڈیپ اور انجلینا جولی کی خفیہ ملاقاتیں، دوستی رومانوی رشتے میں بدلنے کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ اور اداکارہ انجلینا جولی ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ جونی ڈیپ اس تعلق کو سنجیدہ رومانوی رشتہ بنانے کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ رڈار آن لائن نے ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ فلم دا ٹورسٹ میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد دونوں ستاروں کے درمیان موجود کیمسٹری ایک بار پھر تازہ ہوگئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ دونوں لندن اور لاس اینجلس میں خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں اور بڑی احتیاط سے ہر چیز کو پوشیدہ رکھتے ہیں تاکہ میڈیا کی نظروں سے بچے رہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں اکثر لگژری ہوٹلوں کے نجی سویٹس، پوش ریستورانوں اور کلبوں میں ملتے ہیں۔

انجلینا جولی بھی ایک بار پھر جانی ڈیپ کے قریب آنے کی خواہاں ہیں جبکہ جانی اپنے دوستوں سے کہتے ہیں کہ میں واقعی چاہتا ہوں کہ انجلینا کے ساتھ میرا رشتہ سنجیدہ ہو، میں برسوں سے ان کے لیے دل میں جگہ رکھے ہوئے ہوں۔

مزید یہ بھی کہا گیا کہ انجلینا جولی کو جانی ڈیپ کی شخصیت بےحد متاثر کرتی ہے۔ جولی سمجھتی ہیں کہ جانی ایک خاص شخصیت کے مالک ہیں۔

یاد رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طویل قانونی جنگ کے بعد دسمبر 2024ء میں طلاق ہوگئی تھی دوسری طرف، جانی ڈیپ اور ایمبر ہیرڈ کا قانونی معرکہ جنوری 2017ء میں ختم ہوا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید