• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹینڈرڈ اینڈ پور گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس کردی

کراچی/اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جنگ) معاشی میدان میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پراعتراف‘عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پور گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے اپ گریڈ کر کے بی مائنس کردی‘ ریٹنگ میں بہتری کے بعد پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے‘عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کی معاشی صورت حال تیزی سے بہتر ہورہی ہے‘حکومت کی آمدن میں اضافے کی کوششیں اور مہنگائی پر قابو پانے جیسے اقدامات قابل ستائس ہیں‘ توقع ہے آئندہ12ماہ کے دوران پاکستان کی مالی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ ادھر کرنسی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 55 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا ہو گیا،یورو کی قیمت میں 94 پیسے کا اضافہ، پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.16 روپے تک بڑھ گئی‘فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 55 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 284.80 روپے سے کم ہو کر 284.25روپے اور قیمت فروخت 285.00 روپے سے کم ہو کر 284.45 روپے ہو گئی ہے،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ایک روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 287.00 روپے سے کم ہو کر 286.00 روپے اور قیمت فروخت 288.00 روپے سے کم ہو کر 287.00 روپے پر آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹینڈرڈ اینڈ پور گلوبل نے ایک بیان میں کہا ہےکہ مستحکم آؤٹ لک ہماری اس توقع کی عکاسی کرتا ہے کہ جاری معاشی بحالی اور حکومت کی آمدنی بڑھانے کی کوششیں مالیاتی اور قرض کے اشاریوں کو مستحکم کریں گی۔

اہم خبریں سے مزید