مستونگ(جنگ نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں میجر سمیت 2 جوان شہید ہوگئے،آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم سمیت 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔