اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس آئندہ بدھ کو منعقد ہو گا، شرح سود 31جولائی سے ساڑھے دس سے دس فیصد ہونے کا امکان ہے پاکستان میں طویل عرصے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پالیسی ریٹ/ شرح سود/ بنک ریٹ ایک سو بیسز پوائینٹ سے ڈیڑھ سو بیسز پوانٹس تک کم ھونے امکان ہے تاہم ماہرین اقتصادیات نے یہ بتایا کہ 30 جون کو ہو نے والے رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی مالیاتی پالیسی کمیٹی محتاط فیصلے کریگی اور پالیسی ریٹ گیارہ فیصد سے پچاس سے سو بیس پونٹس کم کر کے بنک ریٹ ساڑھے دس سے دس فیصد کر سکتی ہے ،ادارہ جاتی شفافیت بڑھانے اور طویل مدت کے دوران مالی منصوبہ بندی کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز میں اعتماد پیدا کرنے کی غرض سے اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کے پیشگی کیلنڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پورے مالی سال میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کے آٹھ اجلاس ہونگے مالی سال 2025-26 کے لیے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق بدھ، 30 جولائی 2025ءکو اسٹیٹ بنک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال کا پہلا اجلاس انعقاد پذیر ہو گادوسرا اجلاس پیر، 15 ستمبر 2025 کو ہونے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،تیسرا اجلاس پیر، 27 اکتوبر 2025ء کو چوتھا اجلاس پیر، 15 دسمبر 2025ءکو بلایا جائے گا پانچواں اجلاس پیر 26 جنوری 2026ء کو منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا چھٹا اجلاس پیر 9 مارچ 2026ء کو ساتواں اجلاس پیر 27 اپریل 2026ءاور آٹھواں اجلاس پیر 15 جون 2026ء کو بلانے کا شیڈول طے کیا گیا ہے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا اگلا پیشگی کیلنڈر جولائی 2026ء میں جاری کیا جائے گا۔ اگر اعلان کردہ تاریخوں پر غیر متوقع حالات میں اجلاس کا انعقاد نہ ہوسکا تو اسی وقت نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔