اسلام آ باد (رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف بی آر سے گریڈ ایک سے پندرہ تک کی آسامیوں پر بلوچستان ڈومیسائل کے حامل امیداروں کو چھ فی صد کوٹہ پر بھرتی کرنے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےذ یلی ادارے پاکستان پبلک ایڈ منسٹریشن ریسرچ سنٹر نے یکم جنوری 2022سے30جون2025تک کے عرصہ میں ایف بی آر کی ملازمتوں میں بلوچستان کوٹہ پر عمل درآ مد کی رپورٹ مانگی گئی ہے۔یہ رپورٹایک پر فارما پر مانگی گئی ہے۔ایف بی آر کے شعبہ ایڈمن نےتمام ذیلی اداروں سے یہ رپورٹ 28جولائی تک طلب کی ہےتاکہ اسےپاکستان پبلک ایڈ منسٹریشن ریسرچ سنٹر کو بھیجا جاسکے۔