اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی نے اپنے گرفتار کارکنوں کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا، کارکن اور ورثاء غصہ میں پھٹ پڑے۔
گذشتہ روز ضلع کچہری میں لائے جانے والے گرفتار کارکنوں کے ورثاء نے پی ٹی آئی پر سوالات اٹھا دئیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔ صبح لے کے آتے ہیں شام کو واپس لے جاتے ہیں،نہ کھانا دیا جاتا ہے اور نہ ہی خیال رکھا جاتا ہے، کبھی پوچھا نہیں گیا کہ ہم کیسے زندگی گزار رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سارے صرف دعوے ہی ہیں۔ میڈیا پہ کہا جاتا ہے کہ ہم باقاعدگی سے کارکنان کا خیال رکھتے ہیں، ایسا کچھ بھی نہیں ۔ کارکنو ں کا کہنا تھا کہ شاندانہ گلزار، خدیجہ شاہ و دیگر بس فوٹو بنانے آتے تھے۔