• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین مذہب الزامات؛ 30 روز میں کمیشن تشکیل کے فیصلہ پر عملدرآمد روکدیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نےتوہین مذہب الزامات پر سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے 30 روز میں کمیشن تشکیل دینے کے فیصلہ پر عملدرآمد روک دیا اور فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل کامران مرتضیٰ، عادل عزیز قاضی اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے، کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں مکمل حق سماعت نہیں دیا گیا۔ چار سو کیسز ہیں اور کچھ کیسز اس کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید