• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے ایک ہی روز میں FBR کی ویب سائٹ پر 1684 سائبر حملوں کا انکشاف

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر کے ممبر آپریشن آئی آر ڈاکٹرحامد عتیق سرور نے انکشاف کیا ہےکہ بھارت نے ایک روز میں ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر 1684سائبر حملے کیے تاہم بھارت کی پوری کوشش کے باوجود ایف بی آر کا سسٹم نہ بیٹھا اور نہ کوئی ڈیٹا لیک ہوا، ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ایف بی آر کے پاس مکمل محفوظ ہے گزشتہ سال 837ارب روپے  2023-24 میں 1373ارب  کی فلائنگ انوائسنگ پکڑی گئی وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کمیٹی کو بتایاکہ کسی ٹیکس دہندہ کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا،ہ بلال اظہر کیانی نے کمیٹی کو بتایاکہ گرفتاری سے متعلق قانون سے متعلق کاروباری برادری کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ان کے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے، ان کاکہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کی وجہ سے بعض معاملات کی تفصیلات نہیں بتا سکتی۔
اہم خبریں سے مزید