• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج

لاہور، پشین (جنگ نیوز، ایجنسیاں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ملک کے خلاف ہر سازش کو خاک میں ملا دیا جائیگا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا، فتنہ الہندوستان کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی، معرکہ حق کی فتح میں عوامی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید