• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں داخلے پر غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد

اکراچی (نیوزڈیسک)امریکا نے نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے تمام غیر ملکیوں پر نئی ویزا فیس عائد کر دی ہے، جس کے تحت ہر درخواست گزار کو 250امریکی ڈالرز اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ یہ فیس سیاحت، کاروبار یا تعلیم کی غرض سے عارضی طور پر امریکا آنے والوں سے وصول کی جائے۔امریکی حکام نے کہا ہے کہ ویزا کی تمام شرائط پوری کرنے والے افرادکوسیفٹی ڈپازٹ فیس واپس کردی جائے گی۔امریکی میڈیا نے ٹرمپ انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے تمام غیر ملکیوں پر نئی ویزا فیس عائد کر دی گئی ہے، جس کے تحت اب ہر درخواست گزار کو 250 امریکی ڈالرز اضافی ادا کرنا ہوں گے ۔
اہم خبریں سے مزید