کراچی(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کو مقام دلوانے والے مقبول ترین پیشہ ور لیجنڈری ریسلر ہلک ہاگن71برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث جمعرات کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں انتقال کرگئے۔ ہاگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا تاہم رنگ میں وہ ہلک ہاگن کے نام سے مشہور تھے ۔ متعدد چیمپئن شپ اور بیلٹس جیتے، وہ رنگ میں داخل ہوتے ہی اپنی شرٹ پھاڑ دیتے تھے۔ ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق صحت کی ایمرجنسی لائن پر ہارٹ اٹیک کے حوالے سے کال موصول ہوئی جس کے بعد ٹیم کو فلوریڈا کے علاقے کلیئر واٹر کے گھر میں بھیجا گیا۔