• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن میں ملوث یوٹیلیٹی سٹورز کے 10 اہلکاروں کو جرمانے سزا

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) کرپشن میں ملوث یوٹیلیٹی سٹور ز کے 10 اہلکاروں کو جرمانے کی سزا سنا دی ،ایف آئی اے میرپور خاص نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج کیا تھاملزمان نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے فنڈز میں 56,97,133 روپے کی خورد برد کی تھی۔ملزم دلاور خان، علی دینو، بہامرو، امیر بخش، فیض محمد، غلام علی، خبدار علی، مشتاق علی، صبح خان اور مٹہو خان مقدمے میں نامزد تھےایف آئی اے نے ملزمان سے خورد برد شدہ رقم 56,97,133 روپے برآمد کر کے یو ایس سی ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروا دی ،سپیشل جج سنٹرل حیدرآباد اشوک کمار دودیجا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو سزا سنائی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید