• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں نے حکومت کی مہنگی بجلی اور گیس خریدنا چھوڑ دی، مفتاح اسماعیل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ لوگوں نے قیمت کی وجہ سے حکومت کی بجلی اور گیس خریدنا چھوڑ دی ہے۔حکومت کی انرجی پالیسی میں سقم ہے۔ نائب صدر تحریک تحفظ آئین پاکستان مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ کوئی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔قومی ڈائیلاگ ہونا چاہیے نیشنل ڈائیلاگ کی بات کی عمران خان نے بھی حمایت کی تھی۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں مسلسل اختلاف اور کنفیوژن سامنے آرہا ہے ۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 2022 میں آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ بجلی مہنگی کریں اس کے ساتھ آپ کراس سبسڈی کرتے رہے مڈل کلاس لوگوں کو آپ کافی چارج کرتے رہے تو آپ کی ایوریج پرائس پانچ سو یونٹ والے پر چالیس پینتالیس ہوگئی گھر میں اگر سولر لاتا ہے تو اسے بارہ تیرہ کا پڑتا ہے اور آپ نے اس پر کوئی ڈیوٹی نہیں رکھی نہ سیلز ٹیکس رکھا تھا حکومت کو بھی اندازہ نہیں تھا بائیس ہزار میگاواٹ سولر دو سالوں میں آیا ہے ۔ جب آپ کو سمجھ نہیں آئی کہ بجلی نہیں بک رہی تو آپ نے گیس مہنگی کردی ۔ لوگوں نے قیمت کی وجہ سے حکومت کی بجلی اور گیس خریدنا چھوڑ دی ہے۔ حکومت کا ایل این جی کے معاملے پر قطر جانا ٹھیک ہے قطر سے بات کرنی چاہیے ۔حکومت کی انرجی پالیسی میں سقم ہے۔ نائب صدر تحریک تحفظ آئین پاکستان مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ جہاں تک جائز ہونے کی بات کا تعلق ہے ہم اخلاقی حیثیت کا تقاضہ کر رہے ہیں جس نے آٹھ فروری کے نتیجے میں کھل کر فارم 47 کا استعمال کیا۔
اہم خبریں سے مزید