اسلام آباد (ساجد چوہدری )ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے گزشتہ تین برسوں میں انفراسٹرکچر پر 267 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ، پی ٹی اے کو ٹیلی کام سروس سے متعلق سالانہ اوسطاً 21 ہزار 9 سو سے زائد شکایات موصول ہوئیں، ناقص سروس پر متعدد بار وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری ہوئے دستاویز کے مطابق گزشتہ تین سال میں 438 کوالٹی آف سروس سروے مکمل کئے گئے، ناقص سروس پر ٹیلی کام کمپنیوں کو متعدد بار وارننگ لیٹرز اور شوکاز نوٹس جاری کیے گئے،پی ٹی اے کو ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف گزشتہ تین برسوں میں 65 ہزار 846 شکایات موصول ہوئیں ، شکایات میں سب سے زیادہ 39 ہزار 736 موبائل ڈیٹا سروس سے متعلق تھیں۔