• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین NDMA کی مون سون میں سیاحت پر پابندی کی تجویز

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بارشوں کے موسم میں سیاحت پر پابندی کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ تباہی سے پہلے ایک ڈالر کی مدد بعد کے 11 ڈالر سے بہتر ہے ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے کاکہناتھاکہ ہمارے ہاں 200ملی میٹر بارش ہو تو وہ ایک آفت بن جاتی ہے‘ بارشوں کے موسم میں 2، 3 ہفتے تک سیاحت پر پابندی ہونی چاہیے‘چین کے پاس ایسی ٹیکنالوجی ہے جو 12 ماہ پہلے ڈیزاسٹر بتادیتی ہیں اور ہم نے بھی ڈیزاسٹر کے حوالے سے ویسا سسٹم بنالیا ہے، ہمیں ڈیزاسٹر سے پہلے کام کرنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید