• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی نے وزارت خارجہ کا تیار کردہ ڈرافٹ مسترد کر دیا، بریفنگ موخر

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نےوزارت خارجہ کی جانب سے تیار کردہ ڈرافٹ مسترد کرتے ہوئے بریفنگ موخر کردی ۔دو جملوں میں بتایا جائے  ایک دورے سے کیا حاصل کیا گیا  ، چئیر پرسن حنا ربانی  دفتر خارجہ حکام پر برہم ,قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئر پر سن حنا ربانی کھر کی زیر صدرات ہوا۔ چئیر پرسن حنا ربانی کھر نے دفتر خارجہ حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور دفتر خارجہ کی بریفنگ کو مسترد کردیا۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ شکریہ کے ساتھ آپ کو یہ بریف واپس کیا جارہا ہے اگر یہ بریف دینا ہے تو اس کی ضرورت نہیں ، ہم نے یہ تمام چیزیں اخباروں میں پڑھی ہیں، صرف لمبی انگریزی لکھی گئی ہے باقی کچھ نہیں، دو جملوں میں بتایا جائے کہ ایک دورے سے کیا حاصل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید