• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں بارش، ایک پرواز کا رخ موڑا گیا، 8 منسوخ، 49 پروازوں میں تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مسلسل بارش سے سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن زیادہ متاثر ہوا۔ جہاں کی ایک پرواز کا رخ موڑا گیا جبکہ 8 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ لاہور مسقط کی پرواز پی کے 229، 230 اسلام آباد اسکردو پی اے 251، 252 لاہور اسکردو پی اے 480، 481 اور دبئی کراچی ار جے 71، 72 منسوخ کی گئیں۔ لاہور اور کراچی کے مابین 18 پروازوں میں 1 سے 10 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ مجموعی طور پر 8 پروازیں منسوخ کی گئی اور 49 میں تاخیر رپورٹ ہوئی فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض سے سیالکوٹ پہنچی پرواز پی کے 756 کو اسلام اباد اتارا گیا جبکہ بارش کے دوران لینڈنگ دستیاب نہ ہونے سے شارجہ کی پرواز جی 952 کو فضا میں انتظار کرنا پڑا۔ سیالکوٹ مسقط کی پرواز پی ایف 737 میں 11 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسلام آباد کی 7 کوئٹہ ایک پشاور 2 ملتان 2 فیصل اباد دو کراچی 9 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید