• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا دیر میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے دیر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے آپریشن کے دوران 9 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر افسران و اہلکاروں کی پیشہ روانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکار وطن عزیر کی فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم سے حفاظت میں دن رات مصروف عمل ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے بہادر اہلکاروں و افسران پر فخر ہے۔
اہم خبریں سے مزید