کوئٹہ (ایجنسیاں)بلوچستان حکومت نے صوبے کی معاشی تاریخ میں ایک نئے دور کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے "بینک آف بلوچستان" کے قیام کی منظوری دے دی ہے‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منگل کو ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی جسے قابلِ عمل قرار دیا گیا‘ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کے اندر بینک کے قیام کے لیے جامع اور آپریشنل پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میرسرفرازبگٹی کا کہناتھاکہ بلوچستان کے عوام جلد بینک آف بلوچستان کے حوالے سے خوشخبری سنیں گے۔