• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 افغان خواتین کی وطن واپسی کیخلاف درخواستیں چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستانی شہریوں سے شادی شدہ تین افغان خواتین کو افغانستان واپس بھجوانے سے روکا جائے۔ تین افغان خواتین نے پاکستان میں مستقل قیام کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹکا دیا۔ تینوں پاکستانی شہریوں سے شادی کے بعد یہاں مقیم ،3 بچے بھی  ہیں  ،جسٹس انعام امین منہاس نے اسی نوعیت کا کیس چیف جسٹس کے پاس زیر سماعت ہونے کے باعث وکیل کی استدعا پر کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے تین افغان خواتین کی افغانستان واپس نہ بھجوانے کی درخواستوں کی سماعت کی جو پاکستانی شہریوں سے شادی کے بعد یہاں مقیم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید