• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین ایئر کا 50 ارب ڈالر مالیت کے 103 بوئنگ طیاروں اور GE انجنوں کا تاریخی معاہدہ

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) کورین ایئر نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا سودا کرتے ہوئے 50 ارب ڈالر مالیت کے 103 جدید طیاروں اور جنرل الیکٹرک (GE) کے انجنوں و سروسنگ کا معاہدہ کیا ہے، یہ اعلان جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے دورۂ واشنگٹن کے موقع پر کیا گیا۔ اس ریکارڈ ساز آرڈر میں بوئنگ کے 787، 777 اور 737 طیارے شامل ہیں جن کی مالیت تقریباً 36.5 ارب ڈالر ہے جبکہ GE انجنوں اور ان کی دیکھ بھال کا الگ معاہدہ 13.7 ارب ڈالر کا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارتِ صنعت کے مطابق بوئنگ کا یہ ڈیل 36.2 ارب ڈالر مالیت کی ہے جس کے ساتھ GE کا معاہدہ شامل ہے۔ کورین ایئر کے سی ای او چو وون تے نے بتایا کہ 103 نئے طیاروں میں سے تقریباً نصف 737 میکس 10 ہوں گے جبکہ باقی 777-9 اور 787 ماڈلز پر مشتمل ہوں گے، ان میں سے 80 فیصد طیارے پرانے بیڑے کی جگہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف کورین ایئر کی توسیع میں مدد دے گا بلکہ آسیانا ایئرلائنز کے انضمام کے بعد ایک بڑی اور متحد فضائی کمپنی کے طور پر اس کے آپریشنز کو بھی مستحکم کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید