• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے شاہراہ بھٹو کئی مقامات پر متاثر، قائد آباد کے قریب 50 فٹ حصہ پانی میں بہہ گیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سندھ حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم بڑی سہولت شاہراہ بھٹو کے افتتاع کو ابھی چند ماہ ہوئے ہیں کہ حالیہ بارش میں یہ شاہراہ کئی مقامات پر متاثر ہوئی ہے۔ شاہراہ بھٹو کو قائد آباد تک کھولتے ہوئے جون میں افتتاح کیا گیا تھا۔ عین اس مقام کے الٹے ہاتھ پر بارش کے باعث شاہراہ کا 50 فٹ حصہ پانی میں بہہ گیا۔ جس سے حفاظتی گرل، نکاسی کی نالیاں اور لائٹس کے پول گر گئے اور سڑک کا کچھ حصہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا۔ جس کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں کیا گیا۔ قیوم اباد کی طرف اتے ہوئے شرافی گوٹ کے قریب ندی کی طرف کے ٹریک کنارے میں 100 فٹ تک دراڑیں آگئیں۔ قائد آباد جاتے ہوئے عظیم پورہ کے قریب 20 فٹ کا حصہ خطرناک طریقے سے بیٹھ گیا۔ جس کاٹ کا پیچنگ کی جارہی تھی۔ شاہ فیصل انٹرچینج کے قریب بھی نامکمل چھوڑی گئی شہراہ کا کچھ حصہ پانی میں رہ گیا اسی طرح کورنگی کاز وے پل کے اختتام پر 20 فٹ سڑک بیٹھ گئی تھی جس پر پیچ لگایا جا رہا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق شاہراہ بھٹو کا افتتاح کیے جانے کے بعد بھی کام جاری ہے۔ جہاں کچھ نقائص سامنے آرہے ہیں ان کو ٹھیک کیا جا رہا ہے۔ جبکہ میئر کراچی کے ترجمان کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ بھٹو کا انفراسٹرکچر انتہائی مضبوط ہے حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید