• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تاسیس یوم عزم، تقسیم کرنے والے تقسیم ہوگئے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ کے 28ویں یوم تاسیس کے موقع پر تمام کارکنان، ہمدردوں، حق پرست عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26جولائی 1997 کو مہاجر قومی موومنٹ سے متحدہ قومی مومنٹ میں تبدیل کرنے کا مقصد قومی دھارے میں شامل ہو کر بلا تخصیص رنگ و نسل و زباں ہر اکائی کی خدمت اور قومی سیاست میں کردار ادا کرنا تھا،یوم تاسیس کو یوم عزم تصور کرتے ہیں،تمام تر سازشوں کے باوجود ہمیں تقسیم کرنے والے تقسیم ہوگئے، ایم کیو ایم پاکستان ہی امیدوں کا مرکز ہے اور ہم اپنی پرامن اور مثبت سیاست کے ساتھ نئی روایات اور سیاست میں خدمت کے رحجان کو فروغ دیتے رہیں گے، ہم نے 11جون 1978کو طلبہ پلیٹ فارم اے پی ایم ایس او سے جدوجہد اور 18مارچ 1984 کو مہاجر قومی موومنٹ کے نام سے سیاست کا آغاز کیا،ہم محب وطن اور ملک کے لئے سب سے زیادہ کردار ادا کرنے والے لوگ ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید