کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کا قادری ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے شرکت ، صدارت کراچی ڈویژن کے صدر محمد جواد قادری نے کی ،محمد جواد قادری نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہوگا،پاکستان سنی تحریک جشن آزادی کا جشن شایان شان طریقے سے منائے گی، تمام ڈویژنوں میں پہلی اگست سے 14 اگست تک تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔