کراچی( اسٹاف رپورٹر) خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اغواء ہونے والی تین سالہ بچی کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کروا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق 3 سالہ بچی ریحانہ کو 23 جولائی کو شاہنواز بھٹو کالونی سے اغوا کر لیا گیا تھا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس کا بھائی جیل میں ہے اور اس کی ضمانت کے لیے تاوان حاصل کرنے کی غرض سے اس نے بچی کو اغوا کیا،ملزم کا تعلق بچی کے خاندان سے ہی ہے۔