اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )افغانستان نےپاکستان کےراستے بھارت کوبرآمدات کی اجازت نہ دینےکامعاملہ اٹھادیا۔پاکستان نے بھارت کےساتھ حالیہ تنازعے کےبعدنئی پالیسی سے افغانستان کوآگاہ کردیاجس کےتحت پاکستان کےراستے بھارت کےساتھ تیسرے ملک کی تجارت پرپابندی عائدکی گئی ،حکومتی ذرائع کےمطابق افغان نائب وزیرصنعت اورتجارت کی سربراہی میں وفد نے21 سے23 جولائی 2025 کواپنےدورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے سیکرٹری تجارت کی سربراہی میں وفد کےساتھ پاکستان کے راستے بھارت کوبرآمدات کی اجازت نہ دینے کا معاملہ اٹھایا،ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد نےنشاندہی کی کہ افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے 2010 کے تحت واہگہ کے ذریعے افغانستان کی برآمدات کو اجازت تھی تاہم پاکستان مئی2025 سےواہگہ کےذریعے برآمدات کی اجازت نہیں دے رہا۔