• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان تفصیلی مذاکرات کا اختتام

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد)ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان تفصیلی مذاکرات اختتام پذیر ھو گئے ہیں، تاہم ایک بیان کے مطابق پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی معاملے سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،  ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی نے لکھا ھے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور تین یورپی ممالک کےدرمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ فریقین نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں اپنے پیج پر لکھا ہے کہ ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان تفصیلی مذاکرات ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید