• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اگست کے پہلے ہفتے پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد ) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر صدر ایران مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کو سفارتی سطح پر آئندہ ہفتے طے کئے جانے کا امکاں ھے دونوں ملکوں کے امور خارجہ کے عہدیدار گزرنے والے ہفتے میں ایرانی صدر کے اس اہم دورے کی تاریخیں طے کرنے کے لیے مشاورت کرتے رھے سفارتخانہ ایران اسلام آباد کے ذرایع کہ کہنا ہے کہ آئندہ پیر یا اس کبعد چند روز میں اسلام آباد اعر تہران سے بیک وقت شیڈول کہ اعلان ہو گا سفارتی ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ جلد ھو گا اگست کے پہلے ہفتے میں اس کا امکان ھے ان ذرائع کا کہنا ھے کہ دورہ دو روزہ ھو گا ایران کے صدر کے ساتھ وزرا سیکرٹری سلام و ملٹری عہدیدار بزنس کمیونٹی کے نمائندگان بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید