کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر اجناس شمس الاسلام نے کہاہے کہ چینی میں جب جب حکومت مداخلت کرتی ہے چینی کی قیمت کنٹرول ہونے کے بجائے مہنگی ہوجاتی ہے، سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہاکہ ریزرو میں نمایاں اضافہ ہوا قرضوں کی حصول کی وجہ سے ہوا ہے،پاکستان کا جب تک شرح نمو پانچ ساڑے پانچ تک نہیں جاتا ہے بے روزگاری اور غربت وہی رہے گی بڑھ بھی سکتی ہے۔ دو کروڑ نوجوان ایسے ہیں جو بے روزگار ہیں،میزبان شاہزیب خانزادہ تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ فرانس نے ریاست فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکہ غزہ جنگ بندی کے مذاکرات سے باہر نکل آیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دوسرے آپشن پر غور ہوگا جس کی اسرائیل نے بھی حمایت کر دی ہے دونوں ممالک نے قطر سے اپنے وفود واپس بلا لئے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا کہ حالات میں کچھ بہتری آئی ہے اللہ کے فضل سے ہمارے ریزرو میں نمایاں اضافہ ہوا قرضوں کی حصول کی وجہ سے ہوا ہے۔