اسلام آ باد (رانا غلام قادر )رالپنڈی اور اسلام آ باد کے شہری خبردار ہوجائیں کہ راول ڈیم کے سپل ویز آج برو زہفتہ پھر کھولے جائیںگے۔ راول ڈیم کی انتظامیہ کے مطا بق ڈیم کا لیول 1750فٹتک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے سپل ویز کا کھولنا ضروری ہے لھذا ڈیم کے سپل ویز آج برو زہفتہ دو بجے دن کھولے جائیں گے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔