• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی درآمد کرنے کی نئی کوششیں، ایک لاکھ ٹن چینی کیلئے ٹینڈر جاری

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی چینی درآمد کرنے کی نئی کوششیں، حکومت نے چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایک لاکھ ٹن میٹرک چینی درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے انٹرنیشنل سپلائرز سے31جولائی تک چینی کی بولیاں طلب کی ہیں۔ ٹینڈر کے مطابق، صرف وہ سپلائرز جنہوں نے کم از کم 25ہزار میٹرک ٹن کی بولی جمع کرائی ہو، ان کی درخواستیں قبول کی جائینگی۔ اسکے علاوہ، ٹینڈر دو شپمنٹ ونڈوز کیلئے جاری کیا گیا ہے، جن میں سے پہلی شپمنٹ میں 50ہزار میٹرک ٹن چینی21اگست سے5ستمبر تک پاکستان پہنچنی ہے، جبکہ دوسری شپمنٹ کی فراہمی یکم ستمبر سے15ستمبر کے درمیان متوقع ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے اس سے قبل چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، جسکے تحت پہلے مرحلے میں تین لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پچاس ہزار ٹن چینی کے ٹینڈر کیلئے پہلے کسی بھی سپلائر نے بولی جمع نہیں کرائی تھی، تاہم حکومت کی اس نئی کوشش سے قیمتوں میں استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید