کراچی (اسٹاف رپورٹر )قائدآباد پولیس نے کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی ملیر کی زیر نگرانی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت تھانہ قائدآباد کی حدود میں مختلف مقامات پر ٹارگٹڈ کومبنگ و سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں مختلف ٹیموں نے گھر گھر تلاشی لی جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر سیل کیے گئے۔آپریشن کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں منشیات فروش، مفرور اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر شامل ہیں۔