• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش اور اسکے نتیجے میں پیدا ہونے والی غذائی قلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی بہن بھائیوں تک اشیاءِ خوردونوش کی ترسیل بحال کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھیں  گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد کی بندش کو ختم کرنے اور بھوک سے سسکتے بچوں اور خواتین سمیت فسلطینی بہن بھائیوں تک اشیاءِ خوردونوش کی ترسیل بحال کرنے کے حوالے سے ہر سطح پر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اقوامِ عالم اور دنیا کے ہر فورم پر اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی آواز بن کر ان پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔وزیرِ اعظم نے امیر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی غزہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کے اس احسن اقدام اور کوششوں کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید