• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل 17 سالہ لڑکی کی قبرکشائی کا حکم

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے، سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل 17 سالہ لڑکی کی قبرکشائی کا حکم،قبر کشائی کل28جولائی بروز پیر صبح دس بجے ہوگی، قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم ہو گا ، جبکہ عدالت نے ملزمان مزید 3دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ قتل کی تفتیش میں معاونت کے لیے 10رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ۔مجسٹریٹ نے چھتی قبرستان پیر ودھائی میں سدرہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال کو ایک خاتون ڈاکٹراور تحصیل میونسپل آفیسر کو سینٹری ورکرز کی فراہمی جبکہ ایس ایچ او تھاہ پیرودھائی کو سیکورٹی کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دیں ۔مزید سماعت پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگی۔ادھر مجسٹریٹ دفعہ 30قمر عباس تارڑ نے اس مقدمہ میں گرفتار ملزمان کورکشہ اور دیگر برآمدگیوں کیلئےمزید تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،29جولائی کو ملزمان کو دوبارہ پیش کیا جائے گا،پولیس نے ملزمان کا 5دن کا ریمانڈ طلب کیا تھا۔ دوسری طرف مقتولہ کے اہل خانہ کی طرف سےنوٹس کے باوجود ہفتہ کو کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔پتہ چلا ہے کہ وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید