• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، کل اقوام متحدہ میں مصروف دن گزاریں گے

نیویارک (عظیم ایم میاں) ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے 9؍ روزہ دورے کے آخری مراحل میں اب واپس نیویارک آچکے ہیں۔ نیویارک کے قونصلیٹ جنرل کے دفتر میں وہ پاکستانی تنظیم پاک پیک (PAK PAK)کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ 28؍ جولائی کو وہ اقوام متحدہ میں مصروف دن گزاریں گے جن میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ اسی شام اسحاق ڈار پاکستانی میڈیا سے ایک پریس کانفرنس کے بعد اپنا 9؍ روزہ دورہ ختم کرکے و اپس روانہ ہوجائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید