• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کی فیڈریشنز کیلئے بھارت میں کسی بھی ایونٹ میں شرکت سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار

کراچی ( نیوز ڈیسک)کھیلوں کی فیڈریشنز کیلئے بھارت میں کسی بھی ایونٹ میں شرکت سے قبل پیشگی منظوری اور مشاورت لازمی قرار،اقدا م سکیورٹی صورتحا ل کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہدایت نامہ جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں تمام قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے کسی بھی کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت سے قبل مشاورت اور پیشگی منظوری حاصل کریں، یہ اقدام موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔پی ایس بی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ 23 جولائی 2025 کو ہونے والے پی ایس بی کے بورڈ کے 34ویں اجلاس میں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید